چنیوٹ ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے علی الصبح شہر کی مرکزی سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا

چنیوٹ (ویب ڈیسک) اشیاء کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا، انہوں نے پیاز ۔ ٹماٹر سمیت دیگر تمام سبزی و فروٹ کی دستیابی، کوالٹی اور ریٹس کو چیک کیا ۔ انہوں نے منڈی میں کسان پلیٹ فارم پر بھی انتظامات و سہولیات کاجائزہ لیا، اس موقع پرڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے ، منڈیوں اور بازاروں کی مسلسل مانیٹرنگ اورموثر نگرانی کے باعث سبزیات اور پھلوں کی عوام کو سستے داموں فراہم کرنے کے حوالہ سے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلف فراہم کیا جا سکے ، انہوں نے مزید کہا کہ منڈیوں سے مڈل مین کے کردار کا خاتمہ کر دیا گیا ہے ، انہوں نے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی عائشہ یٰسین ۔ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور ای اے ڈی اے کو ہدایت کی کہ جو اشیاء جس نرخ سے نیلامی کیلئے پیش کی جائیں انہیں اوپن مارکیٹ میں اسی ریٹ اور کوالٹی کے ساتھ موجودگی کو یقینی بنایا جائے ، انہوں نے مزید کہا کہ آڑھتیوں اور تاجروں کو من مانی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی البتہ انکے جائز مفادات کا بھرپور خیال رکھا جائے ، عوام کو ہر طرح سے ریلیف فراہم کرنا ہماری ڈیوٹی کا حصہ ہے اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔