چنیوٹ (بیورورپورٹ)یہ معذور بچے ہماری سوسائٹی میں اتنی ہی اہمیت کے حامل ہیں جتنا کہ نارمل افراد ، خدا نے اگر انکو کسی ایک چیز سے محروم رکھا ہے توانہیں باقی صلاحتیں ایک نارمل انسان سے زیادہ دیں ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنرمحمد خضر افضال چوہدری نے جشن ازادی کے سلسلہ میں محکمہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام معذور افراد کے درمیان منعقدہ کرکٹ میچ کی تقریب تقسیم انعامات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ، ٖاس موقع پرڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے مزید کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ اور پنجاب گورنمنٹ نے ہمیشہ ایسے افراد کے لیے سرکاری نوکریوں میں سپیشل کوٹہ رکھا ہے اورضلع چنیوٹ میں بھی ایسے افراد جن میں ڈیف ،ڈمپ اور بلائنڈ افرادشامل ہیں کو سرکاری نوکریاں دے دی گئیں ہیں جہاں وہ باعزت طریقے سے کام کر کے اپنا اور اپنے اہل خانہ کا پیٹ پال رہے ہیں ، اس موقع پر انکے ہمراہ اے ڈی سی جی اعتزاز اسلم مارتھ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میڈم فرخ رضوان ، ڈائریکٹر پنجاب کالج چنیوٹ، پرنسپل سپیشل ایجوکیشن سکول چنیوٹ ،سپورٹس کوچ ملک ارشد و دیگر بھی موجود تھے جبکہ تماشائی جن میں سپیشل بچے کثیر تعداد میں موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری سے تمام کھلاڑیوں کا تعارف کروایا گیا ،ڈپٹی کمشنر نے فائنل میچ دیکھا آخر میں انہوں نے جیتنے والی اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات اور کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے ۔