ربوہ شہر کی مصروف ترین شاہراہ اقصی’ روڈ پر جانوروں نے قبضہ کرلیا۔

چناب نگر(ربوہ ٹائمز)شہر کی مصروف ترین شاہراہ پر انتظامیہ کی طرف سے دی گئی چھوٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوۓ مختلف قسم کے جانوروں نے قبضہ کرلیا
یوں لگتا ہے جیسے جانوروں نے شہر چناب نگر کو اپنی چراگاہ بنا لیا ہے اور دوسری طرف بازار میں پر ریڑھی مافیا اپنی ناکارہ سبزی، پھل اور فروٹ سڑکوں پر پھینک جاتے ہیں جس کی وجہ سے جانور خوراک کے حصول کے لیۓ سارا دن دندناتے رہتے ہیں اور بلدیہ کے اہلکاروں کو صفائ کے اضافی بوجھ سے نجات دلانے میں معاون ثابت ہو رہے ہیں میونسپل انتظامیہ مسلسل جانوروں کے مالکان کے سامنے بے بس نظر آتی ہے جانوروں کی تعداد اور ورائٹی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے عوام الناس حادثات اور ٹریفک جیم کی وجہ سے ازیت کا شکار رہتے ہوۓ کسی مسیحا افسر کا انتظار کررہے ہیں۔