چنیوٹ پولیس کی جانب سے دین کالج برائے خواتین میں ویمن سیفٹی ایپلیکیشن سے متعلق آگاہی سیمینار

چنیوٹ (ربوہ ٹائمز) پولیس کی جانب سے خواتین میں احساس تحفظ اجاگر کرنے کیلئے ویمن سیفٹی ایپلیکیشن سے متعلق آگاہی سیمینارز کا سلسلہ جاری

حکومت پنجاب, آئی جی پنجاب کا خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدام،ویمن سیفٹی ایپلیکیشن متعارف کروا دی گئی ہے اس سلسلہ میں دین کالج برائے خواتین چنیوٹ میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا پولیس افسران نے طالبات کو ویمن سیفٹی ایپلیکیشن کی افادیت،ڈاؤن لوڈ کرنے کے طریقہ کار،استعمال کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہی دی.
ویمن سیفٹی ایپلیشکن کو انسٹال کرنے کے بعد کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں استعمال کیا جا سکتا ہے
اپلیکیشن کے ذریعے ایمرجنسی الرٹ میسج موٹروے پولیس، ہائی وے پولیس ،ریسکیو15،ریسکیو1122کو فوری طور پر چلاجائےگا
جس کے بعد متعلقہ پولیس,ادارہ فوری طور پر مددکیلئے حرکت میں آجائے گا

اس ایپلیکشین کی مدد سے کسی بھی جگہ کی لوکیشن کے بارے میں معلوم کیا جاسکتا ہے کہ وہ جگہ خواتین کیلئے محفوظ ہے یا نہیں

طالبات کوآئی جی کمپلینٹ سیل نمبر8787،پرائم منسٹر پورٹل کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی

8787،پرائم منسٹر پورٹل پر کمپلینٹ کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں بھی بتایا گیا
طالبات کو پنجاب پولیس میں شمولیت اختیار کرنے کے حوالے سے ترغیب دی گئی اور شمولیت کے طریقہ کار،اہلیت کے بارے میں آگاہی دی گئی اور ساتھ طالبات میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے.