اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کی زیرصدارت سینیٹ کی انسانی حقوق کی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ننکانہ صاحب میں احمدی ڈاکٹرکے قتل پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نے بریفنگ دی اور بتایا کہ ڈاکٹر کے پڑوسی نےاعتراف جرم کرلیا ہے۔
ڈی پی او کے مطابق تحقیقات میں سامنے آیا کہ لڑکا انٹرنیٹ پر نفرت انگیز مواد دیکھتا تھا۔
اس موقع پر مصطفیٰ نواز نے کہا کہ معاملے پر سینیٹ کی کمیٹی بنانےکی تجویز دیتے ہیں، نفرت پرمبنی تقاریر سے متعلق سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔
سینیٹ کی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے فیصل آباد میں 13 سالہ مسیحی بچی فرح کے اغوا، مذہب تبدیلی اور جبری شادی کیس میں بچی کی شادی کو جائز قرار دینے والے مجسٹریٹ کے خلاف کاrروائی کی بھی سفارش کر دی۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ کیس کے تفتیشی افسر نے پاکستان کا تشخص خراب کیا، وہ بچی کے ریپ میں شامل ہے، جرم کے مرتکب افراد کے ساتھ ملا ہوا ہے، ایس ایس پی فیصل آباد نے کہا کہ تفتیشی افسر کو چارج شیٹ کیا جائے گا۔