چنیوٹ (ویب ڈیسک)ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا انسداد پولیو مہم کے سلسلہ عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے جنرل بس سٹینڈ سمیت مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس اور خانہ بدوشوں کی بستیوں و مختلف علاقوں کا وزٹ ۔ ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کی تصدیق کیلئے انکے ہاتھ پر سیاہی کے نشان کو چیک کیا ۔ انہوں نے والدین کو تاکید کی کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین لازمی پلائیں اور انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں –
پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے پانچ سو سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی پر مامور-