ڈی پی او چنیوٹ کی پولیس افسران سے میٹنگ ،ٹائوٹ مافیا کیخلاف کاروائیاں تیز

چنیوٹ ڈی پی او چنیوٹ بلال ظفر کی پولیس افسران سے میٹنگ میٹنگ میں ڈی ایس پی صاحبان, ایس ایچ اوز نے شرکت کی .
میٹنگ میں-ضلع میں امن و امان, کرائم کی صورتحال, زیرتفتیش مقدمات کا جائزہ لیا گیا.اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ سٹی, لنگرانہ, بھوانہ کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹس اور انعام کا اعلان کیا گیا –
منشیات فروشوں,رسہ گیروں, ٹائوٹ مافیا کیخلاف کاروائیاں تیز کی جائیں,مجرمان اشتہاریوں, ناجائز اسلحہ, پتنگ بازی کا سامان رکھنے والوں, پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے-
ڈی پی او بلال ظفر نے کہا لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح,تمام وسائل بروئے کار لا کر جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی جائے,