چناب نگر:دریائے چناب میں 80700 کیوسک پانی کا ریلا ،انتظامیہ کی جانب سے فلڈ وارننگ جاری،

چناب نگر:رپورٹ:غدیر احمد بھٹی
سیلاب سے کسی بھی علاقے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ سیلابی پانی ان فصلوں اور ڈیروں میں داخل ہوا ہے جو دریا کے قریب ہیں.ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 روز قبل فلڈ وارننگ جاری کی گئی تھی اور لوگوں کو اپنے مال مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ہدایت کی گئی تھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیلاب زدہ علاقوں کے قریب محفوظ مقامات پر فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے تھے جو 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں ان میں ریسکیو 1122۔ محکمہ ہیلتھ اور لائیو سٹاک کے کیمپس شامل ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام علاقوں کے وزٹ کر رہی ہے تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں اپنی ٹیموں کے ساتھ سیلاب زدہ علاقوں کا وزٹ کر کے رپورٹ دے رہے ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر آفس چنیوٹ میں فلڈ کنٹرول روم قائم ہے انکے نمبر 0479210101 پر کال کر کے بھی پانی کی معلومات لی جا سکتی ہیں آخر میں انہوں نے بتایا کہ آج صبح 11 بجے تک کی معلومات کے مطابق تمام مقامات پر پانی کی سطح نیچے آ گئی ہے اور اس میں مزید کمی ہو رہی ہے اور تاحال مزید پانی آنے کی کوئی اطلاع نہ ہے ۔ اس وقت دریائے چناب پل پر پانی کی روانی 80700کیوسک ہے جو کہ صبح 8 بجے 99580 کیوسک تھی۔ 3 گھنٹوں میں 19000 کیوسک پانی کی کمی واقع ہوئی ہے ۔