چنیوٹ میں چیئرمین اور وائس چیئرمین میونسپل کارپوریشن سمیت بلدیاتی نمائندوں نے اپنے چارج سنبھال لئے

چنیوٹ (ویب ڈیسک) شہریوں کی جانب سے بلدیاتی نماٸندوں کی دفتر آمد پر گل پاشی. تفصیلات کے مطابق چنیوٹ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد چنیوٹ میں بھی چیئرمین میونسپل کارپوریشن مہر محمّد خالد اور وائس چیئرمین حاجی محمّد زاہد ساویز نے چارج سنھبال لیا. تاہم مہر محمّد خالد اور حاجی محمّد زاہد کی مہر قیصر، محمّد رشیدپھمنی راجہ شہباز، شہباز سیچ، سمیت ممبران بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ دفتر میونسپل کارپوریشن آمد شہری و سماجی حلقوں کی جانب سے گل پاشی کے ذریعے پرتپاک استقبال کیا گیا. تاہم اس موقع پر چیئرمین میونسپل کارپوریشن مہر محمّد خالد اور وائس چیئرمین حاجی محمّد زاہد کا کہنا تھا کہ تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوے شہر کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں گے.