قادیان ( ذیشان دہلوی ) امرتسر،بٹالہ، قادیان کے درمیان بجلی کرن کاہوا کامیاب ٹرائیل. قادیان میں آج تاریخی دن ہے جہاں آج پہلی بار بجلی کا انجن پہنچا۔ بٹالہ سے قادیان کے درمیان کئی مہینوں سے بجلی لائین کے چل رہے کام کے مکمل ہونے کے بعد آج اس ریل لائن پر بجلی کے انجن کا کامیاب ٹرائل کیاگیا۔ اس ٹرائل ریلوے سرکشا کمشنر سلیش کمار پاٹھک سی سی آر ایس کی دیکھ ریکھ میں ہوا۔ اس موقع پر کثیرتعداد میں ریلوے کے افسران موجود تھے۔ قادیان ریلوے اسٹیشن ماسٹر پروین یادو نے بتایاکہ امرتسر، بٹالہ، قادیان کے درمیان بجلی کرن کیا جارہاہے۔ اسی کے مدنظر آج قادیان میں ریلوے کے سینئر افسران کی ٹیم پہنچی اور بجلی لائن کا ٹرائل کیاہے۔ آج ایک پوری ٹرین ٹرائل کیلئے افسران کو لیکر قادیان پہنچی تھی۔ قریب ڈھائی بجے یہ ٹرین بٹالہ کیلئے روانہ ہوئی۔ آج کا یہ ٹرائل کامیاب رہا۔امید کی جارہی ہے کہ کوونڈ 19سے کچھ راحت کے بعدماہ اپریل کے بعد جب بھی قادیان کیلئے ٹرین چلے کی ڈیژل کی جگہ بجلی کی ٹرین چلاکرے گی۔ اس ٹرایل کو دیکھنے کیلئے کثیرتعداد میں شہرواسی بھی پہنچے ہوئے تھے۔