چناب نگر ( ربوہ ٹائمز) شہر میں سیوریج لائن بچھانے کا منصوبہ 2017 میں شروع کیا گیا تھا جو کہ 2021 میں سڑکوں کی تعمیر سمیت مکمل ہونا تھا سیوریج لائن بچھانے کے سلسلے میں شہر کی تمام سڑکوں کو اکھاڑ دیا گیا اور منصوبے پر عمل شروع کر دیا گیا ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ یہ سیوریج لائن بچھانے سے پہلے ہی سیوریج ٹھیکیدار کو پتا تھا کہ یہ نہیں چلے گا کیونکہ میٹریل بھی دونمبر استعمال کیا گیا ا اور جو پائپ استعمال کئے جارہے تھے ان کا سائز بھی چھوٹا ہے کروڑوں روپے لگا کر سیمنٹ ،اینٹیں،بجری، لیبر تمام کام پر کروڑوں روپے لگا کر کام کو بند کردیا گیا ہے اور شہر کی سڑکوں کو بھی تباہ کر دیا گیا مٹی گردوغبار اور ٹوٹی سڑکوں کی وجہ سے شہری 4 سالوں سے سخت اذیت میں مبتلا ہیں سیوریج لائن منصوبہ پایا تکمیل سے پہلے ہی فلاپ ہوگیا لیکن تجرباتی طور پر جو کام کیا گیا اس پر کروڑوں روپے خرچ کردیئے گئے ہیں جو کہ اب اس شہر کی عوام اپنی جیبوں سے ٹیکس کی صورت میں ادا کریگی۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لیں اور متعلقہ حکام سے تفتیش کریں کہ ہمارے ٹیکس کا پیسا اتنی بے دردی کیساتھ کیوں استعمال کیا گیا اور کام بھی مکمل نہیں کیا گیا ۔