اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ غزالہ کنول ناجائز منافع خواروں کے خلاف متحرک

چنیوٹ (ویب ڈیسک) ضلعی انتظامیہ اور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف ہوئے متحرک. رمضان المبارک میں ناجائز منافع خواروں کے خلاف تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ازخود دوکانوں پر پرائس کو چیک کر رہے ہیں. ناجائز منافع خور دوکانداروں کو جرمانے کی بجائے جیل کی ہوا کھانی پڑے گی. تحصیل لالیاں میں اسسٹنٹ کمشنر فضل عباس نے مہنگی چینی بیچنے پر 6 دکانداروں پر مقدمات درج کروا کر دوکانیں سیل کروا دی. جبکہ اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ غزالہ کنول نے چنیوٹ شہر میں خلاف ورزی پر 6 دوکانداروں پر مقدمات درج کرواۓ. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مسعود نعمان کا کہنا تھا کہ مقدس مہینے میں ناجائز منافع خوری کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اسکو ہرگز رعایت نہیں دی جائے گی.