چنیوٹ یوٹیلیٹی سٹورسےسمگل شدہ بھاری مقدار میں سامان پکڑا گیا

چنیوٹ (ویب ڈیسک) بھاری مقدارمحمدی شریف یوٹیلیٹی سٹور سے سمگل کیا جانےوالا بھاری مقدار میں سامان گھی اور چینی پکڑی گئی. ایک لاکھ چھبیس ہزار سات سو روپے مالیت کا سامان جامعہ آباد چوکی پولیس نے قبضہ میں لے کر چنگ چی لوڈر رکشہ اور ڈرائیور عبدالسلام کو گرفتار کر لیا.محمدی شریف یوٹیلیٹی سٹور عملہ کی ملی بھگت ملازم محمد نواز ولد غلام فرید نہرہ نے بوقت شام جب روزہ دار روزہ افطار کرنے کے بعد نماز مغرب ادا کرنے کےلئے مسجد میں چلے گئے تو یوٹیلیٹی سٹور ملازم نواز نہرہ نے یوٹیلیٹی سٹور سے بھاری مقدار میں گھی اور چینی ایک چنگ چی لوڈر رکشہ پر لوڈ کروا کر جانب منی فیصل آباد روانہ کردیا. محمدی پریس کلب بھوانہ کے صحافیوں کی نشا ندھی پر تحصیلدار محمد اشرف نے جامعہ آباد اڈا پر رکشہ کو روک کر سمگل کیا جانے والا 420کلو گرام گھی اور 560 کلو گرام چینی پکڑ کر حوالہ پولیس کردیا. رکشہ ڈرائیور عبدالسلام نے بتایا کہ وہ چک نمبر 30فیصل آباد کا رہائشی ہے اور رکشہ چلاتاہے. حقنواز نامی شخص نے محمد ی شریف یوٹیلیٹی سٹور سے گھی اور چینی لینے بھیجا ہے. رکشہ ڈرائیور نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ تین مرتبہ پہلے بھی بھاری مقدار میں سامان لے جا چکا ہے. جو فی پیھرا ایک ہزار روپے کرایہ وصول کرتاہے. تحصیلدار چوہدری اشرف رجوکہ نے کاروائی کرتے ہوئے گھی اور چینی سے بھرا رکشہ اور ڈرائیور جامعہ آباد چوکی پولیس کے حوالے کر دیا. تحصیلدار اور چوکی پولیس مصروف کاروائی ہیں.