میونسپل کمیٹی چناب نگرربوہ کے چیف آفیسرغیر قانونی تجاوزات کو قانونی بناکر بھتہ لینا چاہتے ہیں

چناب نگر(ویب ڈیسک) میونسپل کمیٹی چناب نگر کے چیف آفیسر چوہدری فیصل غیر قانونی تجاوزات کو قانونی بنانا چاہتے ہیں بازارمیں موجود غیر قانونی تجاوزات ریڑھی بان سڑک کو دونوں اطراف سے بند کئے رکھتے ہیں متعدد شکایات کے باوجود چیف آفیسر ان ریڑھی بانوں سے شہر کا قبضہ چھڑوانے میں ناکام نظر آتے ہیں سی او چناب نگر کی جانب سے ان غیر قانونی تجاوزات کو ختم کرنے کی بجائے ان کی رجسٹریشن کرکے ان کو قانونی بناکر بھتہ لینے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ قانونی طورپران ریڑھی بانوں کا سڑک پر کوئی کام نہیں ہے یہ غیر قانونی تجاوزات ہیں اوریہ سڑک کو بند کرکے شہریوں کو سخت پریشان کرتے ہیں سی او چناب نگربھتہ خوری کی خاطر ان ریڑھی بانوں کی منت سماجت کررہے ہیں کہ وہ اپنی رجسٹریشن کروائیں جبکہ غیر قانونی چیز کی رجسٹریشن سوائے دھوکہ کے کچھ بھی نہیں ہے۔