دریائے چناب ربوہ میں سیلاب کا خطرہ، محکموں کی دریا پرموک ایکسرسائز

چناب نگر(ربوہ ٹائمز) دریائے چناب پر دوسری پری فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔
ریسکیو 1122 سمیت محکمہ سول ڈیفنس، محکمہ صحت،محکمہ ایجوکیشن، ڈی ڈی ایم اے،محکمہ لائیواسٹاک، محکمہ سوشل ویلفیئر نے حصہ لیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سید مسعود نعمان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران عصمت پنوں،اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ غزالہ کنول، اسٹنٹ کمشنر لالیاں فضل عباس و دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میڈم طاہرہ خان نے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر مکمل بریفنگ دی اور کہا کہ ضلع بھر میں 80 سے زائد کمیونٹی ریسپانس سینٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں پر تربیت یافتہ ریسکیو سکاؤٹس موجود ہوتے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سید مسعود نعمان نے کہا کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریسکیو 1122 سمیت متعلقہ ادارے ہمہ وقت تیار ہیں،ریسکیو 1122کی جانب سے ڈوبتے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنے، ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور بروقت میڈیکل کیمپ میں منتقلی کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا، تمام محکموں کی جانب سے فلڈ ریلیف کیمپ لگائے گے تاکہ عوام کو بروقت اور بہتر طور پر ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے ایمرجنسی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا تاکہ ممکنہ سیلاب کی صورت میں لوگوں کی بہتر طور پر رہنمائی کی جا سکے۔ فرضی مشقوں میں ضلع بھر کے ریسکیو آفیسرز ریسکیو اہلکاروں اور ریسکیو محافظوں نے حصہ لیا.