ایس ایچ او تھانہ لالیاں، سب انسپکٹر آزاد حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے ہنی ٹریپ گینگ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے سات لاکھ روپے سے زائد نقدی، دو موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کے مطابق ملزمان سادہ لوح عوام کو لالچ دے کر اپنے جال میں پھنسا کر تاوان وصول کرتے تھے۔ یہ ملزمان تھانہ لالیاں پولیس کو دو مقدمات میں مطلوب تھے۔ مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط کریں، اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15 پر فوری رابطہ کریں۔
یاد رہے! خواتین کی آواز میں سحر انگیز گفتگو، انعام کا لالچ یا سستی گاڑی کا جھانسہ آپ کو ہنی ٹریپ کے جال میں پھنسا سکتا ہے۔