چناب نگر( غدیر احمد بھٹی سے) یوم دفاع و یوم شہداء کے موقع پرپاک آرمی کے کرنل انعام صاحب ،ڈی سی چنیوٹ امان انور قدوائی اورڈی پی او چنیوٹ حسنین حیدر کی بیوت الحمد کالونی چناب نگر میں قاضی شوکت غنی شہید کے گھر آمد ۔شہید کے والد کو پھولوں کا گلدستہ اور پاکستانی پرچم پیش کیا گیا۔ قاضی شوکت غنی شہید وطن کا دفاع کرتے ہوئے بلوچستان میں ۳:۴:۱۶ کو شہید ہو گئےتھے۔